ہائی پاور بورڈ اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان جاری

جمعہ 20 مئی 2022 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ہائی پاور بورڈ اجلاس میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان جاری کر دیاگیا جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر راشد منصور کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ،ڈاکٹر توقیر شاہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بدستور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے افسران کے تبادلوں اور تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر راشد منصور کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرداور ڈاکٹر توقیر شاہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بدستور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات رہیں گے ،ڈاکٹر عصمت طاہرہ سیکرٹری بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعینات رہیں گے ،ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدر بشری عمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹویٹ آف پاپولیشن اسٹڈی تعینات ،فرحان عزیز خواجہ ترقی کے بعد بدستور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے پر فائض رہیں گے،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ذوالفقار حیدر اسپشل سیکرٹری وزارت پٹرولیم تعینات،جواد پال کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بدستور رجسٹرار سپریم کورٹ خدمات سرانجام دیںگے۔