خیبرپختونخوا میں کرکٹرز کو بنیادی سہولیات میسرنہیں ‘ پشاور زلمی منتظمین

صوبے کے دور دراز علاقوں میں پچ تیار کئے ہیں خیبر پختونخوا میں جلد کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ‘ ڈائریکٹر محمد اکرم

ہفتہ 21 مئی 2022 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پشاورزلمی کے منتظمین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹرز کو بنیادی سہولیات میسرنہیں کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پرسو سے زائد کرکٹ کٹس دیئے گئے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں پچ تیار کئے ہیں خیبر پختونخوا میں جلد کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد اکرم، کپتان وہاب ریاض اور اوپنر بیٹسمین کامران اکمل نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی پشاور آنا چاہتے تھے، لیکن نیشنل کیمپ کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، محمد اکرم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹرز کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، 122 کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پر کرکٹ کٹس دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں110 پچ تیار کئے گئے ہیں وزیرستان میں سہولیات فراہم کئے تو وہاں سے اچھے کھلاڑی نیشنل ٹیم میں چلے گئے، محمد اکرم نے کہا کہ پہلے 8 فیصد کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں تھے اب یہ شرح 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے اس سال مزید پچ اور قابل کھلاڑیوں کو کرکٹ بیگ دینگے جبکہ مالی لحاظ سے کمزور کھلاڑیوں کے لئے وظائف دینے جارہے ہیں خیبرپختونخوا کے نوجوان مزدوری کے بجائے اب کرکٹ کی طرف آئینگے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے مقابلے جون کے مہینے میں منعقد کئے جائیں گے جس میں ایک ٹیم اوورسیز پاکستانیوں کا بھی ہوگا، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ بائولرز ہمارے پاس اچھے ہیں، عثمان قادر ہمارے لیگ سپینر ہیںبہت جلد ہم ٹیلنٹ ہنٹ کرنے جارہے ہیں پورے پاکستان میں جہاں ٹرائلز رکھیں بچے وہاں پہنچتے ہیں۔