پرائیویٹ سیکٹر ملک کی معاشی بحالی کیلئے نئی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، تاجر رہنما مہر کاشف یونس
اتوار 22 مئی 2022 10:00
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے، درآمدات کو کم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے مراعاتی پیکج دینے کی ضرورت ہے۔
مہر کاشف یونس نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ، کان کنی، قدرتی وسائل، معدنیات، سیاحت، زراعت، چائے کی کاشت اور گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ ڈویژن کی طرف سے تیار کردہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال، پھلوں اور سبزیوں کی برآمد اور انہیں گھریلو استعمال کے لیے محفوظ کرنے کے لیے کولڈ سٹوریجز کے قیام پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے،اس کے علاوہ انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے پلانٹس کو جدید بنانے کے لیے بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کو صارف مارکیٹ نہیں بلکہ پیداواری ملک بنانا چاہتی ہے،وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملکی بقاءکے لیے اپنی سوچ کو تبدیل کرے، پاکستانی مصنوعات خریدے اور لگژری طرز زندگی کو چھوڑ کر سادگی اختیار کرے، پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی تھیں اور اب پھر ملکی بقا کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے اور ہمیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم خلوص اور لگن کے ساتھ کام کریں اور اپنے مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنا سکتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.