اے اے آئی بی کراچی طیارہ حادثہ کی حتمی رپورٹ کی تیاری میں مصروف ہے ، ایو ایشن ڈویژن
خواجہ سعد رفیق کا دوسری برسی پر جاں بحق مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس،حتمی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی یقین دہانی
اتوار 22 مئی 2022 21:05
(جاری ہے)
کوویڈ۔
19 وبائی مرض اور متعلقہ چیلنجوں کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود، اب تک ٹیم نے تمام مطلوبہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فی الحال حتمی رپورٹ کے مسودے پر کام جا ری ہے۔ بدقسمت فضائی حادثے کا دکھ اور صدمہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر یکساں محسوس کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے فوری طور پر فضائی حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا اور اے اے آئی بی نے پاکستان میں فضائی حادثے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ افسوسناک حادثے کے ایک ماہ بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عوامی سطح پر جاری کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے ذریعے بنائے گئے روڈ میپ کے مطابق اے اے آئی بی کی تحقیقاتی ٹیم نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے حادثے کی بنیادی وجہ کی تحقیقات کے لیے غیر ملکی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر متعلقہ شواہد کی وسیع تلاش شروع کر دی۔کوویڈ۔19 وبائی مرض اور متعلقہ پابندیوں اور چیلنجوں کے باوجود ٹیم نے تمام مطلوبہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فی الحال حتمی رپورٹ کے مسودے پر کام کر رہی ہے۔ جس کی ھدایات کے مطابق اے اے آئی بی پاکستان نے دوسرا عبوری بیان جاری کر دیا ہے کہ جو ایوی ایشن ڈویژن کی ویب سائٹ پر عمومی طور پر دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے حادثہ کی دوسری برسی کے موقع پر افسوسناک ہوائی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ حتمی رپورٹ جلد از جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.