گوادر کی ترقی کیلئے چینی کمپنیوں کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں،مقررین
منگل 24 مئی 2022 00:02
(جاری ہے)
تزویراتی اہمیت کے حامل پورٹ سٹی میں منعقد ہونے والی دوروزہ میڈیا کنونشن اور گول میز کانفرنس کیلئےCOPHC ، گوادر پورٹ اتھارٹی(GPA) اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تعاون کیا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی (GPA) نصیر خان کاشانی نے CSRکے ذریعے مقامی باشندوں کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انفراسٹرکچر کی تعمیرمیں مقامی باشندوں کو ترجیح دینی چاہیے۔پینے کا پانی اور بجلی گوادر میں حکام کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ12 لاکھ گیلن کا ڈی سیلینیشن پلانٹ 6 سے8 ماہ میں فعال ہو جائے گا اور اس سے مقامی باشندوں کو پینے کا پانی ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاک چائنا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، جس کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے ، مقامی نوجوانوں کو تین سال کی ٹریننگ دے گا جو چینی دوستوں کی جانب سے ایک بڑا سماجی تعاون ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی حکام نے گوادر کے غریب ترین افراد کو بجلی کی فراہمی کے لئے تین ہزار سولر پینل بھی فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پر کانفرنس کے کلیدی خطاب میں چیئرمین COPHC ژانگ بائو ژانگ نے گوادر میں اپنے7 سالہ قیام کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں بتایا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ''ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ مقامی باشندوں کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے گوادر مزید تیزی سے ترقی کرنے کا مستحق ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.