پاکستانی ڈرامے بھارت میں ٹی وی پر دکھائے جانے لگے
ابتدائی طور پر زندگی گلزار ہے سمیت عون زارا جیسے ڈراموں کو نشر کیا جائے گا، رپورٹ ․
پیر 23 مئی 2022 23:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کی ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ کسی طرح پاکستانی ڈراموں کو بھارتی شائقین کے لیے پیش کیا جا سکے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت اور رہن سہن سے مزید مستفید ہو سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی شائقین ’زندگی‘ ٹی وی کو مئی کے اختتامی ہفتے سے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔’زندگی‘ پر ابتدائی طور پر پاکستان کے مشہور ڈراموں ’زندگی گلزار ہے، کتنی گرہنیں باقی ہیں، عون زارا اور صدقے تمہارے‘ جیسے ڈراموں کو نشر کیا جائے گا، جس کے بعد مزید معروف پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھی نشر کیا جائے گا،علاوہ ازیں ممکنہ طور پر بعد ازاں ’زندگی‘ ٹی وی پر پاکستانی فلموں اور ویب سیریز کو بھی دکھایا جائے گا۔خیال رہے کہ ’ڈائریکٹ ٹو ہوم‘ یعنی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے تحت شائقین کو ڈش اینٹینا نما ایک ڈیجیٹل باکس گھر میں نصب کرنا پڑتا ہے، جو براہ راست متعدد ٹی وی چینلز کے سگنل انٹرنیٹ کی طرح کیچ کرکے ان کی نشریات دکھاتا ہے،اس ٹیکنالوجی کے تحت ایک ڈی ٹی ایچ باکس ایک ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوتاہے اور ایک باکس 500 سے زائد ٹی وی چینلز دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی ٹی ایچ باکس چھوٹے سائز کا ہوتا ہے، جسے گھر میں کہیں بھی آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے، اس سے ٹی وی چینلز کے سگنل کیبل کے مقابلے انتہائی صاف آتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.