پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 24 مئی 2022 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پیر کو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان گہرے روابط اور پاکستان کے مستحکم ، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے امریکی مشن کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر کو سفارتکاری کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے پاکستان پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ میں اس خوبصورت ملک کو تلاش کرنا چاہوں گا اور اس ملک کے عوام اور ثقافت سے بہت کچھ سیکھوں گا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 75 سالہ تعلقات کے تناظر میں وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :