یوکرین کو مزید ہائی ٹیک ہتھیار بھیج رہے ہیں،امریکی وزیردفاع

ْ20ممالک نے یوکرین کو سیکیورٹی امداد کا ایک نیا پیکج بھیجنے کا اعلان کیا ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 24 مئی 2022 12:15

یوکرین کو مزید ہائی ٹیک ہتھیار بھیج رہے ہیں،امریکی وزیردفاع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کے تقریبا 50 دفاعی رہ نماں نے پیر کو ملاقات کی اور یوکرین کو مزید جدید ہتھیار بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان ہتھیاروں میں یوکرین کے ساحلوں کی حفاظت کے لیے ہارپون میزائل لانچر اور میزائل بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آسٹن نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا واشنگٹن ہائی ٹیک موبائل میزائل لانچر یوکرین کو بھیجے گا یا نہیں کیونکہ کیف نے ان ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔

لیکن لائیڈ آسٹن نے کہا کہ 20 ممالک نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو سیکیورٹی امداد کا ایک نیا پیکج بھیجیں گے۔ یہ امداد ایک ایسے وقت میں بھیجی جا رہی ہے جب یوکرین میں روسی فوجی آپریشن تیسرے مہینے میں داخل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک نے ساحلوں کے دفاع میں مدد کے لیے یوکرین کو ہارپون میزائل لانچر اور میزائل بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ آسٹن نے دفاعی سربراہان کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے اختتام پر نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم نے یوکرین کی ضروریات کی ترجیح اور میدان جنگ کی صورتحال کے بارے میں بہت زیادہ سخت فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک انتہائی ضروری توپ خانے، ساحلی دفاعی نظام، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں عطیہ کرتے ہیں۔ دوسروں نے تربیت کے لیے نئے وعدے کیے ہیں۔