سعودی ولی عہد سے امریکی کانگریس کے ارکان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

بدھ 25 مئی 2022 12:02

سعودی ولی عہد سے امریکی کانگریس کے ارکان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مملکت کے دورے پرآئے ہوئے کانگریس کے ارکان نے ملاقات کی ہے اور ان سے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وفد میں یوٹاہ سے ری پبلکن نمائندے کرس اسٹیورٹ، پنسلوینیا سے ری پبلکن رکن کانگریس گائے ریشنتھلراور ریاست مشی گن کی ریپبلکن نمائندہ لیزا میکلین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

جدہ میں ملاقات میں ولی عہد نے وفد سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ ان کی انتظامیہ نے یمن میں عرب اتحاد کی مہم میں واشنگٹن کی حمایت کو کم کرنے اور 2015 میں ایران کے ساتھ طے شدہ مگر بعد میں متروک جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے فیصلے کیے ہیں۔اس کے بارے میں سعودی عرب نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے میں موثرثابت نہیں ہوا ہے۔