پولیس نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا
دونوں رہنماؤں کو لیڈی پولیس نے گرفتار کیا،دونوں رہنماؤں کو پولیس نے ٹمبر مارکیٹ سے حراست میں لیا
عمر نواز بدھ 25 مئی 2022 15:34
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد شیلنگ سے متاثر ہوئیں،یاسمین راشد نے بتی چوک پر گاڑی روک کر پانی سے آنکھیں دھوئیں۔
ڈاکٹر یاسین راشد کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھسیٹ کر گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کے شیشے توڑے گئے، میرا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا ہے۔پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب پولیس نے بتی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔جس کے بعد بتی چوک پر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ بتی چوک پر پولیس کی شیلنگ کے بعد علاقہ میدانِ جنگ کی شکل اختیار کر چکا۔پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے آںسو گیس اور شیلنگ کی گئی۔ یادگار چوک کے قریب بھی پولیس کی جانب سے کارکنان پر شیلنگ کی گئی۔یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔شیلنگ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان آگے بڑھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ہم سے تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ ہر صورت کامیاب ہو گا اور ہم اسلام آباد پہنچ کر رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.