کمشنر سرگودھا کاشہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،حکام کو عوامی سہولیات بارے اقدامات کی ہدایت

بدھ 25 مئی 2022 16:22

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) کمشنر سرگودھا ڈاکٹر ارشاد احمد نے عوامی بھلائی کے اقدامات کی جانچ کے لیے علی الصبح( 4 بجکر 20 منٹ پر )شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا،انہوں نے ایم سی 16,17اور 18کا دورہ کرنے کے علاوہ عیدگاہ پارک کا بھی معائنہ کیا،سی او ایم سی طارق پرویا، ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں جاری صفائی آپریشن اور سیور یج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے جائزہ کے لیے لیاقت مارکیٹ ، ریل بازار ، اْردو بازار،گول چوک سٹی روڈ اور عیدگاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو صبح چار بجے ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے جبکہ اندروں شہر کے تمام بازار صبح سات بجے تک صاف ستھرے نظر آنے چا ہئیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اردو بازار گول چکر کے گردونواح میں موجود ہتھ ریڑھیوں کو کسی اور مناسب جگہ منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے سی او ایم سی کو شہر کی تمام 22یونین کونسلوں کا سروے کرکے بند سیور یج لائنوں کو فوری کھولنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔کمشنر نے شہر میں لگائے گئے آر او پلانٹس کا بھی معائنہ کیا اور بند پلانٹس کو آب پاک اتھارٹی سے مل کر فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے عیدگاہ پارک کے معائنے کے دوران پی ایچ اے کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک کے واش رومز میں پانی کی دستیابی واکنگ ٹریک اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں ضروری احکاماتِ جاری کیے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے سیرکے لیے آئے شہریوں نے ملاقات کی اور انہیں پارک سے ملحقہ ڈسپوزل چلنے سے پھیلنے والے تعفن /بدبو کے سد باب کی استدعا کی جس پر انہوں نے ایم سی اور پی ایچ کو فوری ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

شہریوں نے کمشنر کے شہر کے علی الصبح دورہ کرنے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کرنے کے عمل کو سراہا۔ کمشنر نے اندرون بازار پڑے خراب کوڑے دانوں کو فوری ٹھیک اور رنگ و روغن کرنے کی ہدایت کرتے ہونے کہا کہ وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ان یونین کونسلوں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :