اسلام آباد میں خاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی حدیں پار کر دیں

بدھ 25 مئی 2022 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی حدیں پار کر دیں۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں ایک خاتون بیچ سڑک پر پولیس اہل کار سے بدتمیزی کرتی رہیں، گالیاں دیتی رہیں اور گھٹیا الفاظ کی تکرار کرتی رہیں۔پولیس اہل کار خاموشی سے چلتا رہا، کوئی رد عمل نہیں دیا، لیکن خاتون کی زبان درازی نہیں رکی۔راہ چلتی دوسری خاتون نے ٹوکا تو ان پر بھی گالم گلوچ کی برسات کردی، تہذیب، تمیز، بنیادی اخلاقیات سب کی دھجیاں اڑا دیں۔

متعلقہ عنوان :