کابل،شمالی شہر مزارشریف دھماکوں سے گونج اٴْٹھا،بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق ، 32 زخمی

بدھ 25 مئی 2022 23:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) افغان دارالحکومت کابل سمیت شمالی شہر مزارشریف دھماکوں سے گونج اٴْٹھا جہاں یکے بعد دیگر کئی بم دھماکوں میں مجموعی طورپر 15 افراد جاں بحق اور 32 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل شہر میں بدھ کی رات حضرت ذکریا مسجد میں بم کا ایک زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افغان شہری زخمی ہوگئے جن میں 5 شہری زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس خالد زدران نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طورپردھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کابتایا ہے تاہم کا بل شہر میں واقع ایمرجنسی ہسپتال نے پانچ افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ادھر شمالی صوبہ بلخ کے صدرمقام مزار شریف میں شام کے بعد یکے بعد دیگر دوالگ دھماکوں میں 10 افغان شہری جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ دھماکے مسافر کوچز میں نصب دھماکوں کے باعث ہوئے۔ ممکنہ طورپر یہ دھماکے اہل تشیع کے افراد پر کئے گئے۔۔افغان حکام نے ان دھماکوں کی تصدیق کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :