دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 26 مئی 2022 12:03

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 56300کیوسک اور اخرج 55500کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد22100 کیوسک اور اخراج22100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد26000کیوسک اور اخراج32200کیوسک، چنابمیںمرالہ کے مقام پرآمد18800کیوسک اور اخراج 8800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد69000کیوسک اور اخراج 65000کیوسک،چشمہ آمد86100کیوسک اوراخراج 90000کیوسک، تونسہ آمد99800کیوسک اور اخراج84600 کیوسک، پنجند آمد11800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد69700کیوسک اور اخراج62700کیوسک،سکھر آمد56200کیوسک اور اخراج20700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد9700کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1078.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح638.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.009 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔