بنگلہ دیش کا مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو متنازع جزیرے پر منتقل کرنے کااعلان

جمعرات 26 مئی 2022 13:49

بنگلہ دیش کا مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو متنازع جزیرے پر منتقل ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) بنگلہ دیش نے مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کی مرضی کے برخلاف سابقہ غیرآباد اور سیلاب کے خطرے سے دوچار بھاشن چار جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے وہاں پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا نو لاکھ 20 ہزار بے گھر روہنگیا مسلمان اس وقت بنگلہ دیش کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ سن 2017 میں پڑوسی ملک میانمار میں مسلم اقلیت کے خلاف تشدد اور فوجی کارروائی سے جان بچانے کے لیے یہ لوگ فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ امریکہ میانمار میں مسلم اقلیتوں کے خلاف فوجی کارروائی کو نسل کشی قرار دیتا ہے۔