ڈیرہ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ، جھلسنے والے اکثر مریضوں کو ملتان ریفر کیاجانے لگا

جمعرات 26 مئی 2022 15:41

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈیرہ میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ، جھلسنے والے اکثر مریضوں کو ملتان یا کھاریاں ریفر کر دیا جاتاہے جس کیوجہ سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شہر یوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جدید برن یونٹ نہ ہونے کے باعث آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو مناسب علاج معالجہ کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کی شرح اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔

(جاری ہے)

انہں نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جدید برن یونٹ نہ ہونے کیوجہ سے مریضوں کوپشاور، ملتان ،لاہور یا کھاریاں کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں اکثر اوقات مریض فوری طبی امداد کی عدم دستیابی کیوجہ سے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ اربوں روپے کی آمدن کے باوجود شہر ڈیرہ میں آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات سے محرومی باعث تشویش ہی نہیں بلکہ افسوسناک امر بھی ہے۔شہر کی عوامی، سماجی تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے سول ہسپتال میں جدید برن یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :