لاکھوں ملازمین کا وفاقی بجٹ سے ایک دن پہلے مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد ڈی چوک میں ڈے اینڈ نائٹ دھرنا ہو گا،ایپکا

جمعرات 26 مئی 2022 21:58

لاکھوں ملازمین کا وفاقی بجٹ سے ایک دن پہلے مطالبات کی منظوری کے لیے ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) ایپکا کے ضلعی صدر ریاض عابد، جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں ملازمین وفاقی بجٹ سے ایک دن پہلے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی پریس کلب چوک اسلام آباد سے ڈی چوک میں ملک گیرڈے اینڈ نائٹ دھرنا ہو گا،جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،جسمیں ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ امیتازی سلوک کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام عارضی اور امتیازی الائونسز150ایگزینوالائونس 50فیصدسپشیل الائونس ،یوٹیلیٹی الائونس و دیگر کا خاتمہ کرتے ہوئے تخواہوں اور پیٹشن میں 100فیصد اضافہ کیا جائے نیز سرکاری ملازمین کی مراعات کی حد تک تمام صوبائی حکومتوں کو وفاقی کے اعلان کردہ مراعات پر عملدارآمد کا پابند کیا جائے،آئے روز مہنگائی اور پٹیرولیم مصنوعات میں بار بار اضاضہ کے پیش نظر میڈیکل الائونس کم از کم 10000روپے اور کنوینس الائونس کی شرح کم ازکم 10000روپے مقرر کی جائے و دیگر حکومت ایپکا چارٹرآف ڈیمانڈ منظور کیے جائی