کوئٹہ ،آ ل پا کستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے سابق عہدیداران کا محکمہ خورا ک بلوچستان کی جانب سے فلور ملزکو گندم کی سپلا ئی روکے جا نے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 26 مئی 2022 23:57

کوئٹہ (آن لائن ) آ ل پا کستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے سابق مرکزی چیئر مین بدرا لدین کا کڑ اورعبدالواحد لا لا نے محکمہ خوراک بلو چستان کی جا نب سے گزشتہ دنوں سے فلور ملزکو گندم کی سپلا ئی روکے جا نے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صو بے میں نا صرف آٹا بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے بلکہ اسے گندم اور آٹا کی قیمتوں میں اضا فہ بھی ہوا ہے۔

اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کی جا نب سے گندم خریداری میں تا خیر کے بعد اب گندم ذخیرہ کر نے والے وڈیرے ،سرما یہ دار و دیگر اسے گندم فروخت کر نے کو تیار ہی نہیں اس لئے محکمہ گندم کی خریداری میں نا کا م ہے ہم نے گندم سیزن کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ محکمہ خوراک بلو چستان نہ خود صو بے کی ضرورت کے لئے گندم کی خریداری کرر ہی ہے نا ہی فلور ملز ما لکان کو گندم کی خریداری کی اجا زت دی جا رہی ہے بلکہ گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبا ئی اور بین الاضلا عی پا بندی لگا کر رہی سہی کسر پو ری کر دی گئی اور مختلف وڈیروں اور سرما یہ کا روں کو مو قع دیا گیا کہ وہ گندم خرید کر ذخیرہ کریں اور موقع ملتے ہی اسے دوسرے صوبوں خاص کر سندھ منتقل کر یں اب صو بے کی ضرورت کے لئے گندم کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے محکمہ خوراک نے پچھلے دس دنوں سے فلور ملز کو گندم کی محدود پیما نے پر کی جا نے والی سپلا ئی بھی روک دی ہے جس کی وجہ سے نا صرف صو بے کی واحد انڈسٹری تبا ہی کے دہا نے پہنچ چکی ہے بلکہ صو بے میں آٹا کی قیمتوں میں اضا فہ بھی ہو ا ہے جو با عث تشویش ہے ،انہوں نے کہا کہ ہما رے شنید میںآ یا ہے کہ محکمہ خوراک بلو چستان انتظا میہ اورگندم ذخیرہ کر نے والوں کی ساتھ مل کر ملی بھگت سے بلو چستان کی گندم کو سندھ کے مختلف علاقوں اور خاص کر کراچی منتقل کر نے کی کو شش میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گندم نہ ہو نے اور محکمہ خوراک کی نا روا پا بندیوں کی وجہ سے صو بے میں آٹا بحران پیدا ہو نے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اور گندم خرید کر ذخیرہ کر نے والے با اثرافراد اور محکمہ خوراک کے ما بین جا ری آ نکھ مچولی اور ان کی مبینہ غفلت سے کی وجہ سے نا صرف فلور ملز انڈسٹری بند ہو چکی ہے بلکہ آٹا جیسی ضرورت زندگی کا حصول غریب عوام کے لئے مشکل تر بنا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اشیا ئے خورد و نو ش کی نقل و حمل پر پا بندی کے نا م پر کوئٹہ کے نواحی علا قوں میں فورسز کی جا نب سے عوام کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں عوام کو اشیا ئے ضروریہ کے حصول میں مشکلا ت اور اس کی قلت کا سامنا ہے چیف سیکرٹری بلو چستان و دیگر حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تا کہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔