دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 27 مئی 2022 13:06

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 55000کیوسک اور اخرج 54200کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد18500 کیوسک اور اخراج18500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد29300کیوسک اور اخراج31500کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد15000کیوسک اور اخراج 5900کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد67300کیوسک اور اخراج 63800کیوسک،چشمہ آمد86900کیوسک اوراخراج 80000کیوسک، تونسہ آمد91300کیوسک اور اخراج85200 کیوسک، پنجند آمد11400کیوسک اور اخراجصفرکیوسک،گدو آمد71900کیوسک اور اخراج63700کیوسک،سکھر آمد56300کیوسک اور اخراج22200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10200کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1077.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح639.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.013 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔