سندھ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

ہفتہ 28 مئی 2022 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) سندھ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے آئینی درخواست دائر کردیا۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے جونئیرز افسران برسوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔ 16 مئی 2022 کو براہ راست ڈی ایس پیز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔ براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی سے جونیئرز افسران کی حق تلفی ہوئی۔16 مئی 2022 کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔