یاسین ملک کو عمر قید پراسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے،بیان

ہفتہ 28 مئی 2022 20:29

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے۔تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماوں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فورا بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی عدالت نیکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔