تمباکونوشی ، مضراثرات پرعالمی آگہی دن کل منایاجائیگا،کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے تعاون سے تمام صوبوں میں پروگرامزکااہتمام

پیر 30 مئی 2022 23:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2022ء) تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کےلئے 31مئی کو پچاس سے زائد سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیمیں کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے بینر تلے انسداد تمباکو کا عالمی دن منائیں گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسداد تمباکو کا عالمی دن منایا جائے گا جس میں عالمی ادارہ صحت کے اس سال کے نصب العین " ماحول کو محفوظ بنائیں " کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمباکو کی صنعت سرکاری ، غیر سرکاری اور کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں سوسائٹی آف آلٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ کے ماتحت ادارہ کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے تعاون سے چاروں صوبوں میں سیمینار ،ریلیوں اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کریں گی جس میں پوسٹر ز اور بینرز کو آویزاں کیا جائےگا جن پر انسداد تمباکو کے خلاف بیداری ، سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ سمیت تمباکو کی دوسری مصنوعات جیسے ای سگریٹ نسوار ، گٹکا ، ویلو وغیرہ کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :