Live Updates

ن لیگ کو بڑا جھٹکا، لودھراں سے دو اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

پیر 6 جون 2022 23:04

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیا ر کرلی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن جہانگیر ترین گروپ کی مسلم لیگ ن سے قربتیں بڑھنے کے باعث لودھراں میں حکومتی جماعت کے لوگ پارٹی چھوڑنے لگے، دو سابق اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات