فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر نے آٹھ مقام کے چشموں کے حوالہ سے رپورٹ جاری کردی

منگل 14 جون 2022 00:30

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر نے آٹھ مقام کے چشموں کے حوالہ سے رپورٹ جاری کردی۔چشمہ زیارت 1 اور چشمہ زیارت 2 کے پانی مضر صحت قرارپائے ہیں۔آٹھ مقام میں ''چشمہ ناڑ'' کاپانی حفظان صحت کے مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے 3 چشموں کے پانی کے سیمپل بغرض تجزیہ مرکزی لیبارٹری کو ارسال کیے گئے تھے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چشموں میں Microbiological Contamination پایا گیاہے جو پینے کیلئے غیر موزوں ہے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انفارمشن آفس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرا راحمد میر نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ آٹھ مقام ملحقہ زیارت 2 چشمہ جات کاپانی مضرصحت ہے جبکہ ناڑ چشمہ کاپانی پینے کے قابل ہے ۔

متعلقہ عنوان :