Live Updates

عمران خان سے جمشید دستی کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت پر گفتگو

بدھ 15 جون 2022 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر سابق رکن قومی اسمبلی نے مظفر گڑھ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹیں مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات