حکومت بلوچستان و محکمہ زرعی انجینئرنگ کی تعاون سے پچاس فیصد رعایتی نرخ پر گرین ٹریکٹرز اسکیم کی قرعہ اندازی کردی گئی

پیر 20 جون 2022 23:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) محکمہ زرعی انجینئرنگ کی جانب سے بلوچستان گرین ٹریکٹرز اسکیم کے تحت سہیل الرحمان ہال میں حکومت بلوچستان و محکمہ زرعی انجینئرنگ کی تعاون سے پچاس فیصد رعایتی نرخ پر گرین ٹریکٹرز اسکیم کی قرعہ اندازی کردی گئی قرعہ اندازی میں ضلع بھر سے 196زمینداروں نے ٹریکٹر حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کی تھیں جبکہ محکمہ زرعی انجینئرنگ میں صرف 8ٹریکٹرز موجود تھے اس لیئے حکومت بلوچستان کی جانب سے %50 فیصد رعایتی نرخوں پر8خوش نصیب زمینداروں کے نام نکال دیئے گئے اور 6 زمینداروں کے نام ویٹنگ لسٹ کیلئے بھی قرعہ اندازی کردی گئی قرعہ اندازی کے تقریب میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی محکمہ زرعی انجینئرننگ خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد طارق گچکی منیجر زرعی ترقیاتی بینک خضدار محمد صدیق زراعت آفیسر محمد اسحاق زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد جتک زراعت آفیسر نادر مسیح و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پرزمیندار نمائندگان نورالدین پندرانی میرمحمدرئیسانی محمدطیب بزنجوانجنیئر لیاقت علی انجینئر ہدایت اللہ انجینئر محمد مراد انجینئر طارق زہری بابو نور محمد مینگل محمد رمضان اعجاز قمبرانی سعد اللہ شاہوانی و زمینداروں کی بڑی تعد اد موجود تھی قرعہ اندازی شفاف طریقے سے مکمل کی گئی جس پر سیاسی و قبائلی شخصیات نے ااطمینان کا اظہار کیا قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے پہلے آٹھ زمینداروں کو تاکید کی گئی کہ چار روز کے اندر اندر اگر کوئی زمیندار اپنے کوائف اور فیس پورا جمع نہیں کراسکا تو ویٹنگ لسٹ کے زمینداروں کو انکے جگہ شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی تقریب میں آٹھ خوش نصیب زمینداروں میں نیاز احمد محمد اسھاق میر محمد عبیداللہ خدابخش علی شیر سراج احمد اور محمد شامل ہیں جبکہ ویٹنگ لسٹ میں یار محمد مشتاق احمد محمد یوسف عبدالغفور احمد علی اور محمد اسلم کے نام نکل آئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی خضدار محمد طارق گچکی نے بتایا کہ ضلع خضدار میں ہمارے محکمے میں آٹھ ہزار سات سو زمیندار رجسٹرڈ ہے جن میں سے ایک سو چھیا نوے زمینداروں نے فارم حاصل کئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی و فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں یہاں کے اکثر لوگوں کا گزر بسر زراعت کے شعبہ سے منسلک ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ زمینداروں کو گرین ٹریکٹر اور سبسڈی پر گندم و زرعی سامان فراہم کریں ڈپٹی کمشنر خضدار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گرین ٹریکٹر صرف زرعی مقصد کے لئے استعمال ہوسکیں گے گرین ٹریکٹر کو فروخت کرنا یا دیگر مقاصد کے لئے استعمال کرنا جرم تصور کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایک ہفتے کے اندر گرین ٹریکٹرز کی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز میں کرانا ہوگی۔