کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کیلئے مستقل ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردی
اشتہار میں تعلیمی قابلیت صرف گریجویٹ درکار، سلمان نصیر کا ہی تقرر متوقع : ذرائع ، سلمان کی طوفانی رفتار سے ترقیوں، تنخواہ میں متواتر اضافوں کا آڈٹ رپورٹ میں بھی ذکر آ چکا مگر اسکا انھیں کوئی فرق نہیں پڑا
ذیشان مہتاب بدھ 22 جون 2022 11:27
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی روایت ہے کہ کسی کا تقرر کر کے اسی کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر اشتہار تیار کرتا ہے، البتہ اس بار بعض شخصیات کے لیے لابنگ ہو رہی ہے، فرنچائزز سلمان نصیر کی حامی ہیں۔
بورڈ کی ایک اہم شخصیت جونیئر لیگ کے کنسلٹنٹ فیصل مرزا کو اس عہدے پر فائز دیکھنا چاہتی ہے، وہ پی ایس ایل کی ابتدائی ٹیم کا بھی حصہ تھے، انھیں پہلے 4 لاکھ روپے ماہانہ پر رکھا گیا پھر چند ماہ بعد تنخواہ 8 لاکھ 85 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اس پر آڈٹ رپورٹ میں بھی اعتراضات سامنے آئے تھے، فیصل نے کچھ عرصے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ پی ایس ایل میں آنے سے پہلے وہ کراچی کنگز سے وابستہ تھے، بعض افراد نے سینئر جنرل منیجر عثمان واہلہ کا نام بھی تجویز کیا مگر بیشتر کی رائے کے مطابق وہ اتنی بڑی پوسٹ کو سنبھالنے کی قابلیت نہیں رکھتے، ایک سینئر آفیشل تو ان کے سخت مخالف ہیں۔ اشتہار کے مطابق ڈائریکٹر پی ایس ایل کے امیدوار کو کام کا 10 سالہ تجربہ اور ان میں سے 5 برس کسی سینئر لیڈر شپ کردار میں ضروری ہیں، حیران کن طور پر تعلیمی قابلیت بیچلر رکھی گئی، اس معیار پر سلمان نصیر پورا اترتے ہیں،ان سمیت ایک ڈائریکٹر بھی ماسٹرز نہیں بلکہ صرف بیچلر ہیں،اس شرط سے یہ تاثر سامنے آتا ہے کہ موجودہ سی او او کو ہی یہ ذمہ داری سونپی جائے گی، امیدوار میں معاہدوں کیلیے بہترین مذکرات کی صلاحیت کا ہونا بھی لازمی ہے،صرف کسی پاکستانی شہری کو ہی یہ عہدہ سونپا جائے گا اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا بھی ضروری ہے۔ کرکٹنگ، کسی سپورٹس انتظامیہ یا کسی بڑے ایونٹ کی مینجمنٹ کا تجربہ لازمی تو نہیں مگر اس کا فائدہ ہو سکتا ہے، مسائل کو حل کرنے ، امیدوار کو صورتحال کے تجزیے اور منصوبوں پر عمل درآمد کی اہلیت، نئے اہداف پر کام کرنے کا جذبہ، لکھنے اور بولنے میں مہارت جیسی خوبیوں کا مالک بھی ہونا چاہیے۔پی سی بی کے ساتھ ملازمت کا موقع ملنے پر ڈائریکٹر کو پی ایس ایل کے پلانز پر عمل درآمد کیلیے فرنچائزز سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز، پارٹنرز کے معاملات میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، لیگ کو مالی طور پر مزید مضبوط بنانے کے منصوبوں کی تشکیل اور عمل درآمد بھی ذمہ داریوں میں شامل ہے، رائٹس اور خدمات کی فراہمی اور حاصل شدہ آمدنی کے معاملات بھی دیکھنا ہوں گے، پی ایس ایل پر رپورٹس تیار کرتے ہوئے سفارشات تیار کرنا ہوں گی،ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بورڈ اور فرنچائز مستقبل میں مزید بہتری کیلیے اقدامات کر سکیں گے۔ فرنچائز کو جہاں خدمات اور رابطے کی ضرورت ہوئی ڈائریکٹر رابطے کیلیے دستیاب ہوگا، اس کو ایک ٹیم تشکیل دینا ہوگی جو پی ایس ایل کے امور شفاف انداز میں چلاسکے، امیدواروں کو درخواستیں 4 جولائی تک ای میل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بورڈ کو کسی بھی درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.