ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل سمبڑیال کا اچانک دورہ

بدھ 29 جون 2022 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے تحصیل سمبڑیال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس میں موجود ماڈل تحصیل دفتر ،سب رجسٹرار آفس ، رجسٹریشن برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا اور سائیلین سے اراضی ریکارڈز پر مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال میں عیدالضحی کے سلسلہ میں قائم ہونے والی مجوزہ مویشی منڈی کا معائنہ کیااور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :