فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،یونائٹیڈ کنگز کی فتح

جمعہ 1 جولائی 2022 19:08

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،یونائٹیڈ کنگز کی فتح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) فیڈرل کپ 3x3 مینز اینڈ وومینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا نعقاد فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی/میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے تعاون سے 23 سے 26 جون کو ایف سکس، ملٹی پرپز سپورٹس سنٹر، اسلام آباد میں کیاگیا۔مقابلوں میں جڑواں شہروں سے کل 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔

7 ٹیموں کو 4 پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ مرحلے کے بعد 8 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں یو نائیٹڈ کنگز نے بلز-اے کو 14 سے 12 پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں تمبر والوز-اے نے ڈامائٹس کو 13 ، 10 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بل-بی نے ریپٹرز-اے کو 14 سے 12 پوائنٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

چوتھے کوارٹر فائنل میں ریپٹرز بی نے زوٹیز کو 14 ، 08 پوائنٹس سے شکست دی۔ پہلا سیمی فائنل یو نائیٹڈ کنگز اے اور ٹمبر وولز کے درمیا ن کھیلا گیا۔ یہ میچ یونائیٹڈ کنگز اے نے 14 سے 07 پوائنٹس سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بلز بی نے ریپٹرز بی کو 17 سے 10 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میچ میں یو نائیٹڈ کنگز-اے نے بلز-بی کو 17 سے 12 پوائنٹس سے ہرا کر پہلی بار فیڈرل کپ جیت لیا۔

ویمنز ایونٹ میں جڑواں شہروں سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ مرحلے کے بعد 4 ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بحریہ-اے نے لیکانز بی کو 6-2 پوائنٹس سے زیر کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں لیکانز اے نے بحریہ-اے کو باآسا نی 08 سے 03 پوائنٹس سے زیر کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فائنل میچ میں لیکانز اے نے بحریہ-اے کو 08 سے 03 پوائنٹس سے ہرا کر فیڈرل کپ جیت لیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) افتخار منصور مہما ن خصوصی تھے اور انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے مختصراً باسکٹ بال کی تاریخ بیان کی اور بتایا کہ باسکٹ بال اسلام آباد میں مقبول ہے۔ پاکستان علاقائی سطح پر ایک طاقت تھی کیونکہ ٹیم نے 2013 کی SABA چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور جنوبی ایشیائی کھیلوں میں چاندی کے تین تمغے جیتے ۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل سی ڈی اے/ایم سی آئی، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے افسران اور بڑی تعداد میں شائقین اور مقامی باسکٹ بال سے محبت کرنے والوں نے دیکھا۔

متعلقہ عنوان :