ہزارہ ڈویژن میں مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی تمام لیزمنسوخ کردی ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
پیر 4 جولائی 2022 18:40
(جاری ہے)
تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے تحصیل حویلیاں کے عوام‘وکلاء اورججز کی مسائل میں خاطر خواہ کمی رونما ہوگی۔
وہ پیر کو یہاں تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد اختیار خان‘ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہدی زمان ایڈووکیٹ اورتحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے صدرناصر سلیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ایڈیشنل سیشن جج فاروق العمر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات بڑا سانحہ تھا۔ان کی وفات سے پید اہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی فکرکرنی ہوگی‘آنے والی نسلوں کیلئے بہترین پلاننگ کی ہے۔جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے۔اس خطہ میں جنگلات کو بے دردی سے کاٹا جارہا ہے۔ انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے جنگلات میں درختوں کی بے رحمی سے کٹائی کے خلاف بھی کارروائی کی ہے او رضلعی انتظامیہ اور عدلیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالہ سے مکمل آگاہ رہے۔محکمہ معدنیات کی تمام لیز بھی منسوخ کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغان ویلی میں ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔ڈیم کی وجہ سے ہمارے تاریخی ورثہ دریائے کنہار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن اور صوبائی حکومت نے دریائے کنہار کی بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ مقصود کے مقام پر موٹروے کی ناقص تعمیر کی گئی ہے۔ناقص تعمیر کے حوالہ سے این ایچ اے حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے۔کے پی حکومت نے صوبہ کے منتخب اضلاع میں پانچ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیے ہیں جن میں فرپور، دربند، اوگی، حویلیاں اور ملکان شامل ہیں۔حویلیاں جوڈیشل کمپلیکس 145 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ حویلیاں جوڈیشل کمپلیکس کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا اور 2022 میں مکمل ہوا۔حویلیاں جوڈیشل کمپلیکس میں 4 کورٹ رومز، 4 ریٹائرنگ رومز، 2 مرد و خواتین کے ویٹنگ ایریاز، 4 باتھ رومز، 12 دفاتر، معزز ججوں کے لیے دو بیڈ رومز، 1 ڈرائنگ روم، کار پورچ اور دیگر شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.