کورونا تشخیصی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سےپاکستان کو چار موبائل لیبارٹریوں کی فراہمی
امریکہ کی حکومت نے کورونا اور دیگر متعدی امراض کی تشخیص کی استعداد کار میں اضافہ کے لیےامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے توسط سے ۴۶ لاکھ ڈالر مالیت کی چار موبائل لیبارٹریز پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کو فراہم کردی ہیں
بدھ 6 جولائی 2022 18:18
(جاری ہے)
تقریب کے دوران پاکستان کے صحت حکام اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر بلَوم نے کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کی تعریف کی اور شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم جلد از جلد مکمل کرنے کی کامیابی کو بھی اجاگر کیا۔
سفیر بلَوم نے کہا کہ چلتی پھرتی تشخیصی تجربہ گاہوں کی فراہمی سے صحت کے صوبائی محکموں کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگا اور مشکل رسائی والے علاقوں میں ہنگامی حالات ،بیماری کے پھیلاؤ یا وبا پُھوٹنے کی صورت میں یہ ادارے فوری اور مؤثر ردعمل کے قابل ہو سکیں گے.
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے عمل میں امریکہ کی حکومت کی معاونت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ معاونت پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کووڈ-۱۹ وبا کے پُھوٹنے سے لیکر اب تک یو ایس ایڈ نے پاکستان سمیت ۱۲۰ سےزیادہ مُلکوں میں انسانی زندگیوں کے تحفظ اور وبا پر قابو پانے کے لیے کام کیا ہے۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے امداد کا جاری سلسلہ ہنگامی ریلیف فراہمی، صحت کے تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنے، ٹیکوں کی تیاری اور تقسیم میں معاونت ، صحت عامہ کی تعلیم کو بہتر اورحفظانِ صحت کے کارکنوں اور سہولیات کے تحفظ میں معاونت کا باعث بنتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کووڈ-۱۹ ویکسین کی لگ بھگ ۶ کروڑ۱۵ لاکھ خوراکیں، دس لاکھ کووڈ-۱۹ فوری تشخیصی کٹ، صحت سے متعلق اہم ترسیلات اور کارکنوں کو تربیت فراہم کی ہے۔ یہ تمام تر اقدامات امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سات کروڑ ڈالر کی براہ راست اور ۳ کروڑ ۳۸ لاکھ ڈالر مالیت کے سامان کی مد میں دی جانے والی امداد کے علاوہ ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.