وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمان کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی نشر کرنے کے لئے سپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
جمعرات 7 جولائی 2022 21:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے لازمی اور نہایت کلیدی حصوں اور مجالس قائمہ کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے، اس ضمن میں مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سابق سپیکر ایاز صادق نے مریم اورنگزیب کے ساتھ مل کر نہایت احسن انداز میں پارلیمان کی کارروائی قوم تک پہنچانے کاسلسلہ شروع کیاتھا اور عوام ، اہل صحافت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی نے اس اقدام کی بہت پذیرائی کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی کارکن اور آئین کی تخلیق کا کارنامہ انجام دینے والی جماعت کے اہم رہنما کے طور پر آپ آئین اور پارلیمنٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو ہدایت کی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی رہنمائی میں اس مرحلے کو حتی المقدور تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی جس سے خاص طور پر عوام ، نوجوان آئین، اپنے حقوق، جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات و نشریات سپیکر قومی اسمبلی کے اشتراک عمل سے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہنگامی طور پر عملدرآمد یقینی بنائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.