Live Updates

پی پی 217 ملتان ،انتخابی مہم کے آخری روز مریم نواز جلسہ عام سے خطاب کریں گی

جمعہ 15 جولائی 2022 13:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2022ء) پی پی 217ملتان کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم آج رات بارہ بجے اختتام پذیرہوجائے گی ۔پولنگ 17جولائی اتوارکوہوگی۔اس حلقے میں شیخ سلمان نعیم ،مسلم لیگ ن اورسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے بیٹے زین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارہیں ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرملتان محمد سلیم کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد کسی امیدوارکو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے آخری روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی ۔مریم نواز کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ان کاجلسہ آج شب 8بجے محمد ی گرائونڈ ممتازآبادمیں ہوگا ۔اس موقع پرمسلم لیگ کے مرکزی قائدین کے علاوہ ملک آصف رفیق رجوانہ مسلم لیگ ن کے امیدوارشیخ سلمان نعیم ،حاجی مشتاق احمدانصاری ،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،عامرسعیدانصاری اورچوہدری وحید ارائیں بھی خطاب کریں گے ۔جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات