لاہور سے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

اڑان بھرتے ہی دبئی جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا الارم بج گیا، پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 3 اگست 2022 00:54

لاہور سے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2022ء) لاہور سے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور سے دبئی کیلئے اڑان بھرنے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کو تشویش ناک ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی ائیرلائن کے طیارے نے دبئی روانگی کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا الارم بجنے پر پائلٹ نے خود کے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کروا لیا۔ پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے طیارہ اور اس میں سوار مسافر کسی بھی افسوسناک حادثے کا شکار ہونے سے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ بعد ازاں متبادل طیارے کا انتظام کر کے مسافروں کو دبئی کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :