د* نوشکی میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ،ثنا بلوچ

جمعہ 5 اگست 2022 22:05

kنوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرو رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نئے ایم پی اے نوشکی بابو رحیم مینگل اور خورشید جمالدینی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ نوشکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ نوشکی میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جن میں کلی سردار مینگل ،کلی قادر آباد ،قاضی آباد ،بٹو ،احمدوال،مل، زنگی آباداورجورکین مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں،مختلف علاقوں میں قریبا پانچ ہزار کے لگ بھگ گھر مکمل طور پر مسمار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ہزاروں زرعی بندات اور باغات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور متاثرین گزشتہ دو ہفتوں سے بے یارومدد گار کھلے آسمان کے تلے اور امداد کے منتظر ہیں وہ اس مشکل کی گھڑی کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں جو انکی مشکلات میں کمی لاسکے ٹینٹ اور راشن ان غریب متاثرہ گھرانوں کو وقتی طور پر چھت فراہم کرنے اورانکے چولہے تو جلا سکتے لیکن مستقل طور پر ان کے سر چھپانے کے لیے چھت کی فراہمی ناگزیر ہیں کیونکہ ان میں بیشتر ایسے خاندان ہیں جو دوبارہ سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مکانات تعمیر کرنے کے قابک نہیں ہیں اور انتہائی غریب خاندان ہے زرعی زمینوں کی بندات اور نقصانات کا ازالہ بھی ضروری ہے وگرنہ زراعت سے وابستہ افراد کے لئے ان زرعی بندات کی تعمیر نو ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوشکی میں سیلاب متاثرین کی بلاامتیاز بحالی کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یہ وقت سیاست اور قبائلیت کا نہیں بلکہ بھائی چارہ اور علاقائی روایات کی پاسداری کا ہے۔ نوشکی ،،میں حالیہ سیلاب نے پھچلے سو سال کا ریکارڈ تھوڈ دیا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر ایجوکیشن رخشاں ڈویژن مختیار احمد ڈومکی ،ضلعی نائب صدر میر صادق علی جمالدینی ،ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر لیاقت علی مینگل حاجی نصرت اللہ مینگل،میر حاکم خان مینگل، نومنتخب کونسلر اعجاز احمد مینگل، چیئرمین غلام دستگیر مینگل،میرو خان مینگل، میر طارق بلوچ،محمد صادق، علی حسن، بابو محمد نور کبدانی ،حاجی رضا ساسولی، منیر احمد ،امانت حسرت رحمان خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔