ہری پور ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی غازی آمد، پیر عبدالحمید آف عمر خانہ کے ختم القران کے پروگرام میں شرکت

اتوار 7 اگست 2022 18:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی غازی آمد، پیر عبدالحمید آف عمر خانہ کے ختم القران کے پروگرام میں شرکت کی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اتوار کے روز غازی آمد پراپنے پیر و مرشد پیر عبدالحمید آف عمر خانہ کی رہائش گاہ پرگئے جہاں اُنہوں نے پیر عبدالحمید سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے ختم القران کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

ختم القران کے پروگرام میں سابق چیئرمین سینٹ و پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری، سابق وفاقی وزیر مونس الہی، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان ، اے پی این ایس کے سینئر صحافی مہتاب خان ، اعلی سول احکام، سینئر صحافیوں، مقامی افراد و ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں مریدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ ختم القران کے آخر میں ملک کی ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ مریدین میں لنگر تقسیم کیا گیا ہے۔\378