نڈسٹری میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا‘عالیہ بھٹ

بالی ووڈ میں صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی کسے گئے اورنامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا

پیر 8 اگست 2022 11:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں صنف کی بنیاد پرہندی فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ میں صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی کسے گئے اورنامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کرکے کام پر توجہ مرکوز رکھی۔انہوں نے کہا کہ ایسا وقت بھی تھا جب صنفی امتیاز اور نازیبا جملوں کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کا احساس ہوا لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :