اسرائیل نے غزہ پر زیادہ بڑے حملے کا اعلان کر دیا

فوج وسیع اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو غزہ میں نشانہ بنائے گی،ترجمان

پیر 8 اگست 2022 12:24

اسرائیل نے غزہ پر زیادہ بڑے حملے کا اعلان کر دیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں اتوار کے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ پر ایک ایک زیادہ بڑا حملہ کرنے والی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس امکانی بڑے حملے کو وسیع دائرے میں غزہ کے مجاہدین پر حملے کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس بیان سے ذراہی پہلے اسرائیل نے اپنی طرف داغے گئے راکٹوں کا جواب دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے دیے گئے ایک مختصر بیان میں کیا گیا کہ فوج وسیع اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو غزہ میں نشانہ بنائے گی۔اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سے قبل حتی کہ آٹھ بج کر انتیس منٹ پر بھی اپنے ہاں راکٹ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ واضح رہے اسرائیلی فوج کا یہ بیان اسرائیل اور اسلامی جہاد گروپ کے درمیان شروع ہونے والی والی جنگ بندی کے ساتھ ہی سامنے آگیا ۔

متعلقہ عنوان :