ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کیلئے مزید کامیابیوں کی دعا

پیر 8 اگست 2022 16:55

ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ نصف صدی سے زائد عرصے بعد دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔