سید خورشید احمد شاہ کی کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 16:59

سید خورشید احمد شاہ کی کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ کر جویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا ،اسی طرح سے نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

شریف طاہر، زمان انور، اور انعام بٹ نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیا اور میں آپ کی شاندار کارکردگی پر آپ کو اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آ پ سب پاکستان کا فخر ہیں۔