یوم عاشور پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں ، معاون خصوصی وزیر اعلی مہر تیمور امجد لالی
پیر 8 اگست 2022 17:16
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر،ڈی پی اواسد الرحمن ،ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ چنیوٹ اور رجوعہ سادات میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ،ممبران امن کمیٹی اور منتظمین جلوس بھی اس موقع پر موجود تھے ،ڈپٹی کمشنرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کے لئے تمام تر انتظامی وحفاظتی اقدامات چوکس ہیں۔
انہوں نے محرم جلوسوں کے روٹس پرفراہم کی جانیوالی یوٹیلٹی سروسز سے آگاہ کیا۔ڈی پی او نے سیکیورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب مہر تیمور امجد لالی نے حساس جلوسوں ومجالس اور فلیش پوائنٹس پر اضافی سٹاف کی تعیناتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام امور پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے ساتھ انہیں چوکس رکھا جائے اور تمام تر آلات ہر لحاظ سے فعال رہنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم سے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور مختلف محکموں کا سٹاف رپورٹ ہونے والے کسی بھی واقعہ پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرے جبکہ سامنے آنے والے مسئلہ کے ازالہ میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے محرم ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور ڈاکٹرز وپیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ادویات کا بھی خاطر خواہ بندوبست ہو۔معاون خصوصی نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پریوم عاشورتک محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے جنہیں کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔\378متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.