Live Updates

عمران نیازی پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے ۔ سعید غنی

منگل 9 اگست 2022 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ٹوئیٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ‏عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے جو ملکی اداروں اور معاشرے کو تباہ کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ نیازی کو بھارتی اور اسرائیلی فنڈنگ کے اسباب بے نقاب ہورہے ہیں لیکن انشااللہ عمرانی ٹولے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :