صوابی پولیس کی کارروائی، آلہ قتل سمیت 2 ملزمان گرفتار

بدھ 10 اگست 2022 13:41

صوابی پولیس کی کارروائی، آلہ قتل  سمیت 2 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) صوابی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مقتول شاہ زیب قتل کیس میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل( پستول)برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق عبدالرفیق نےتھانہ زیدہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایاتھا کہ ان کے بیٹے شاہ زیب کونامعلوم ملزمان نے گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ زیدہ نیاز علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان وقاص احمد اورنصیر احمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول بھی برآمدکرلی ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مقتول شاہ زیب کولین دین کے تنازعہ پر قتل کرنے کی وجہ بتائی ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔