اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنیوالے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کے پیٹ سے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے، اے این ایف

بدھ 10 اگست 2022 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھریاڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔کیپسولز کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :