ممنوعہ فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو دیئے گئے نوٹسزایس او پیز کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی

بدھ 10 اگست 2022 17:00

ممنوعہ فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو دیئے گئے نوٹسزایس او پیز کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور ڈائریکٹر نے قانون کے مطابق عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں محمد ارشد، محمد رفیق اور طاہر اقبال شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرنے میں میں پراسیس پر عمل نہیں کیااسی دن نوٹس جاری کر کے اسی دن پیش ہونے کا کہا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ بظاہر ایف آئی اے نے اپنے ہی سرکولر پر عمل نہیں کیاجس کو نوٹس بھیجا جانا ہے اسے پتہ تو ہو کیوں بلایا گیا جس پر ایف آئی اے اہلکاروں نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکولر تو سائبر کرائم سے متعلق تھا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے سے الگ ہی یہ ونگ تو ایف آئی اے نے خود اپنی سہولت کیلئے بنائے ہیں ابتدائی طور پر جسے نوٹس بھیجا جائے اسے وجہ لازمی بتائی جائے جس پر پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو طریقہ کار پر عمل کا پابند کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو صرف اپنے سرکلر پر عمل کا کہہ سکتے ہیں یہ بھی تو نہیں ہو سکتا ایف آئی اے نوٹس کے ساتھ گلدستہ لے کر آئے ہم اس درخواست پر مناسب حکمنامہ جاری کریں گے عدالت نے درخواست نمٹا دی۔