Live Updates

عمران خان، پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کو فسطائی اقدامات سے دبانا ناممکن ہے‘فیاض الحسن چوہان

وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے،ایسی کاروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت دیں گی‘ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 10 اگست 2022 22:09

عمران خان، پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کو فسطائی اقدامات سے دبانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز گِل کی اس انداز میں گرفتاری صریحا غنڈہ گردی اور فسطائیت ہے۔ شہباز گِل نے اگر کوئی جرم کیا تھا تو پہلے ایف آئی آر کاٹی جاتی اور دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جاتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گرفتاری کے لیے قانونی عمل کو پسِ پشت ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔

عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف 26 سال سے ایسے فاشسٹ اقدامات کا مقابلہ کرتی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لی! ایسی کاروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت دیں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عوام کا شدید ردعمل آیا تو پی ڈی ایم ٹولے کے لیے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان، پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کو ایسے اقدامات سے دبانا ناممکن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات