سعودیہ کا گھریلو ملازمین کو آجر کی رضامندی کے بغیر ملازمتیں تبدیل کرنیکی اجازت دینے کا فیصلہ
نئی اصلاحات کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ کو پرکشش بنانا اور گھریلو کارکنوں کو زیادہ حقوق، ملازمتوں کی نقل و حرکت میں اضافہ اور آزادی فراہم کرنا ہے۔ محکمہ برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی
ساجد علی جمعرات 11 اگست 2022 16:46
(جاری ہے)
اس کے علاوہ گھریلو ملازم کو ان کی مملکت آمد کے وقت انہیں ایئرپورٹ یا مملکت میں داخلے کے کسی بھی دوسرے مقام سے اٹھانے میں ناکامی اور گھریلو ملازم کی جانب سے آجر کے خلاف بدسلوکی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی موجودہ غیر حل شدہ سرکاری شکایت کی صورت میں بھی ملازمین کو آجر کی رضامندی کے بغیر ملازمتیں تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ حکومت پہلے ہی 10 معاملات میں آجر کی رضامندی کے بغیر کارکنوں کے اجازت نامے کی منتقلی پر کام کر رہی ہے جہاں ملازمین کو ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور انہیں ممکنہ طور پر خطرناک کام سونپے گئے تھے، اس ضمن میں انسانی حقوق کمیشن (HRC) کے صدر اور افراد کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عواد العواد نے کہا کہ یہ اصلاحات نئی پالیسیوں کی ایک مثال ہیں جو مملکت میں لاکھوں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت کی نقل و حرکت کی آزادی اور مزدوروں کے حقوق میں اضافہ فراہم کرتی ہیں۔ محکمہ برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی لیبر مارکیٹ کو پرکشش اور بہترین بین الاقوامی منڈیوں کے مطابق بنانے کے لیے اپنے فیصلوں اور قانون سازی کو تیار کرنے کی وزارت کی مسلسل کوشش کے دائرے میں آتا ہے جب کہ سعودیوں نے بھی اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جدہ میں ایک سعودی خاتون عائشہ صابی نے کہا کہ میں نے آجروں کو گھر اور اپنے ذاتی کاروبار میں مددگاروں کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں ملازم اوور ٹائم کام کرتے ہیں اور آجر ان کی جسمانی یا ذہنی صحت کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ہیں، مجھے واقعی خوشی ہے کہ گھریلو ملازمین کو جب چاہیں ملازمتیں بدلنے کا حق ملے گا اور وہ خود کو پھنسنے کا احساس نہیں کریں گے۔ جدہ میں کام کرنے والی فلپائن کی ایک مددگار مریم عبداللہ نے دی نیشنل کو بتایا کہ ہم نے ایک آجر کے زیر کفالت ہونے کی وجہ سے کئی سالوں تک مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہمیں ملازمتیں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیوں کہ ہمارا اقامہ ان کے ماتحت تھا تاہم یہ ایک بڑی خبر ہے کہ اب کسی کو کسی کی طرف سے تکلیف یا زیادتی برداشت نہیں کرنی پڑے گی اور وہ جب چاہیں عزت کے ساتھ دوسری نوکری پر جاسکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.