شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 ، 16 ستمبر کو سمرقند ازبکستان میں طلب

وزیراعظم شہباز شریف ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر رئیسی و دیگر رہ ما ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے

جمعرات 11 اگست 2022 21:45

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 ، 16 ستمبر کو سمرقند ازبکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند ازبکستان میں طلب کر لیا گیا رکن ممالک کے سربراہان نے ذاتی شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی، وزیراعظم شہباز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر رئیسی و دیگر رہ ما ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے۔

تفصیل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس سمرقند میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر رئیسی و دیگر رہ ما ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے۔ - تمام رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رہنماوں نے ذاتی طور پر شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے - شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس مسلمانوں کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا- سربراہی اجلاس ستمبر کے وسط میں ہوگا- ذرائع کے مطابق 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند سربراہی اجلاس علاقائی تعاون پر مشاورت کریگا۔ ایران اور بیلاروس کو رکن ممالک کے طور پر رکنیت دی جائیگی-