وزیراعلی پرویز الٰہی سے عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کیں، کاروبار ی اوقات کار کی پابندی کو ختم کر دیاہے صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے، صوبے میں ایگرو بیسڈ اکنامی کو فروغ دیا جائے گا
جمعرات 11 اگست 2022 22:21
(جاری ہے)
صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں دنیا کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایگرو بیسڈ اکنامی کو فروغ دیا جائے گا۔
زرعی شعبہ ترقی کرے گا تو معیشت فروغ پائے گی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے مسائل حل کیلئے وزیراعلی آفس میں فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔صنعتی ترقی کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی۔ عرفان اقبال شیخ نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے اپنے سابق دور میں صنعتی ترقی کیلئے جو کام کئے اس کی آج بھی مثال دی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 ہو یا ٹریفک وارڈن سسٹم، آپ کے کام خود بولتے ہیں۔ آپ جیسا ویژنری وزیراعلی ہی صوبے کو آگے لے جا سکتا ہے۔انجم نثار نے کہا کہ آپ کے سابق دور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بنیاد رکھی گئی اور ایکسپو سینٹر بنا۔ آپ نے جو کام بھی کئے وہ لوگوں کو آج بھی یاد ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے آپ کی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے آپ نے تعلیم اور صحت کے معیاری ادارے بنائے۔ حافظ عمار یاسر، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور فیڈریشن کے عہدیداران و معروف صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.