پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی گئی

جمعہ 12 اگست 2022 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) جشن آزادی چودہ اگست کے موقع پر پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام سندھ کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر ضلع سکھر کے صدر فضل الرحمن بھٹو کی قیادت میں پاکستان زندہ آباد ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن،تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان،جمعیت علماء اسلام ( س ) کے مولانا عبد الستار بروھی سمیت پاکستان میڈیا کونسل کے فضل الرحمن بھٹو، اورنگزیب ملک ،سید عمران شاہ،محمد ماجد،ڈاکٹر مشتاق گھانگرو،محمد قاسم ملک،جوھر حسین و دیگر ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ آباد،پاک فوج زندہ آباد کی فلک شگاف نعرے بازی کی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماؤں و سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنا آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں 14 اکست 1947 ایک عظیم دن تھا جس کے ابھرتے ہوئے سورج نے دنیا کے نقشے پر ایک نئی اور عظیم اسلامی مملکت پاکستان کو وجود میں آتے دیکھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اللہ کا ایک تحفہ اور اولیاء کا فیضان ہے۔قوموں کی زندگی میں ان کی آزادی کے دن یادگار اور اہم ہوتے ہیں۔ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ذاتی مفادات کو قربان کرکے پاکستان کے مفادات کے لئے دن رات کام کریں تو ہم اپنا نام تاریخ میں سنھرے حروف میں لکھوا سکتے ہیں ہماری پہچان پاکستان ہے۔